سینٹ اجلاس کل تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،27ویں ترمیم پر مزید غور

Nov 08, 2025 | 18:56:PM
 سینٹ اجلاس کل تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،27ویں ترمیم پر مزید غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)27 ویں ائینی ترمیم پر بحث کےمعاملے پر سینٹ اجلاس کل تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق ہاؤس آ ف دی فیڈریشن سینٹ سیکرٹریٹ  کے سیکرٹری سید حسنین حیدر کی جانب سے جاری کردہ چھٹی میں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا  گیا ہے،سینٹ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کیا  گیا ہے۔ 

سینٹ اجلاس میں 27 ویں  آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔سینٹر  اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کی جانب سے 8 نومبر کو پیش کردہ دستور (27ویں ترمیم ) بل پر مزید غور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں،محسن نقوی