اداکارہ صائمہ قریشی نے طلاق کے تلخ تجربے پر خاموشی توڑ دی

Nov 08, 2025 | 16:05:PM
اداکارہ صائمہ قریشی نے طلاق کے تلخ تجربے پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے اپنے طویل اور مشکل ازدواجی سفر کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔
صائمہ قریشی کئی سالوں سے ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں،وہ معروف اداکار فیصل قریشی کی کزن   اورکئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، جن میں عشق بے پرواہ، نند، بندھے ایک ڈور سے، نکاح اور دنیا پور شامل ہیں۔
 صائمہ قریشی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر بات کی۔
اپنی مشکل ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے صائمہ قریشی نے کہاکہ ہر عورت کوشش کرتی ہے کہ اس کی شادی کامیاب رہے اور گھر بسا رہے، لیکن بعض اوقات حالات انسان کی خواہشات کے خلاف ہو جاتے ہیں، خواتین اکثر یہ امید رکھتی ہیں کہ ان کے شوہر تبدیل ہو جائیں گے، مگر بعض رویے بدلنا ممکن نہیں ہوتا ان کے رشتے میں بھی ایسا ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم منیر شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں، ویڈیو وائرل
صائمہ قریشی نے مزید کہا کہ طلاق ان کے لیے زندگی کا پہلا بڑا صدمہ نہیں تھا بلکہ بچپن میں والد کا انتقال ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ واقعہ تھا، جو آج بھی انہیں یاد ہے۔
یاد رہے کہ صائمہ قریشی تین بیٹوں کی والدہ ہیں اور ان کے بڑے بیٹے نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔