امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دیدی

Nov 08, 2025 | 10:11:AM
امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دے دی ہے۔

وائٹ ہاؤس اہلکار نے بتایا کہ ہنگری نے تقریباً 600 ملین ڈالر کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔

 یہ بھی  پڑھیں:جعفر ایکسپریس  سےمتعلق اہم خبر آگئی

دوسری جانب خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں امریکی قدرتی گیس خریدنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ کے تناظر میں مختلف ممالک روس سے تیل اور گیس خریدنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔