گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کی ملاقات،تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

Nov 08, 2025 | 00:01:AM
گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کی ملاقات،تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالی باف کی ملاقات،پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔

گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کی ملاقات کے موقع پر ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور کراچی میں تعینات قونصل جنرل و دیگر بھی موجود تھے۔گورنر سندھ نے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کو پاکستان مین خوش آمدید کہا ۔ملاقا ت میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال  ہوا۔باقر قالی باف نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوش استقبال پر  شکریہ ادا کیا۔اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے گورنر سندھ کو مشہد میں ملاقات  کی  خصوصی دعوت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سرگودھا ، 12سالہ بچے سے3 افراد کی  زیادتی ، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے