ایران اب بین الاقوامی پانیوں پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے،یہ قابل قبول نہیں ہے، مارکوروبیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اب بین الاقوامی پانیوں پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے لیکن یہ ناقابل قبول ہے۔
مارکو روبیو نے آج جمعہ کے روز بتایا کہ ایران کی جانب سے اب تک امریکی تجاویز پر جواب نہیں ملا، تاہم روبیو نے کہا کہ انہیں توقع ہے، ایران کی جانب سے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ایران کے پاس نیوکلئیر ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتا۔
روبیو نے کہا، آپریشن ایپک فیوری کے تمام مقاصدحاصل کر لیے ہیں لیکن اب ایران کی نظر بین الاقوامی پانیوں پر قبضے پر ہے۔ یہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ گزشتہ رات کے حملے آپریشن فیوری کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب مین کہا کہ ہم پر حملہ ہو گا تو ہم جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: آبنائے ہرمز میں چینی آئل ٹینکر پر حملہ، بیجنگ میں تشویش