ملاقات کا وقت ختم،بانی PTIسےگنڈا پور سمیت کوئی نہ مل سکا

May 08, 2025 | 18:27:PM
ملاقات کا وقت ختم،بانی PTIسےگنڈا پور سمیت کوئی نہ مل سکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی سے آج کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔  ملاقات کا وقت ختم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور  نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے سامنے ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین گنڈا اپور کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے اراکین اسمبلی شاہد خٹک،جمال احسن خان بھی واپس روانہ ہو گئے،ان کے علاوہ مینا خان،معظم جتوئی،ذوالفقار خان،فتح اللہ برکی بھی ملاقات کے بغیر واپس روانہ ہو گئے ۔پی ٹی آئی رہنماء گورکھ پور سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے راستہ واپس اسلام آباد روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنرعثمان طارق کاایکشن کلیئر