چیئر مین پی اے سی نامزد نہ ہونے کا دکھ، شیر افضل مروت کے ساتھیوں نے یو ٹیوبر پر تھپروں کی بارش کر دی

May 08, 2024 | 17:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )چیئر مین پی اے سی نامزد نہ ہونے کا دکھ یا کچھ اور شیر افضل مروت  یو ٹیوبر کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر آگ بگولہ ہو گئے ، ساتھیوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ نا ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق  چیئر مین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نامزد نا ہونے  کے حوالے سے  سوال شیر افضل مروت کو چبنے لگے ، شیر افضل مروت کے ساتھی آپے سے باہر ہوگئے ،شیرافضل مروت کے ساتھیوں نے سوال کرنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش کردی، یوٹیوبر نے سوال کیا کہ کیا آپ اڈیالہ جیل بھیک مانگنے گئے تھے ؟وہاں موجود صحافیوں نے یوٹیوبر کو بچایا۔