وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

May 08, 2023 | 18:19:PM
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ" پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ  ہیں۔"

وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ" سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں  کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ "

وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے احمد فاروق کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔