15 لاکھ بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت نے رجسٹریشن شروع کر دی

May 08, 2023 | 12:12:PM
15 لاکھ بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت نے رجسٹریشن شروع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) حکومت کی جانب سے 15 لاکھ پسماندہ بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

15 لاکھ پسماندہ بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ، حکومت نے احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کیلئے رجسٹریشن شروع کردی، ماہانہ وظائف کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور ایپ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سکھربورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگے 

اس منصوبے کے تحت لڑکوں کو 1500 اور لڑکیوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا، منصوبے کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات میں تعلیم کو فروغ دینا ہے، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور ایپ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔ اب والدین یا طلباء گھر بیٹھے تعلیمی وظائف کیلئے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے، منصوبے کے تحت دیہی علاقوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی