پاک افغان وزرائے خارجہ کا دوطرفہ سطح پر متواتر اور عملی رابطے جاری رکھنے کا عزم

May 08, 2023 | 10:11:AM
پاک افغان وزرائے خارجہ کا دوطرفہ سطح پر متواتر اور عملی رابطے جاری رکھنے کا عزم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغان عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کا دورہ وزارت خارجہ، بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں افغان ہم منصب کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں افغان ہم منصب اور وفد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا،فریقین نے دوطرفہ امن و سلامتی، تجارت، ربط سمیت باہمی تشویش کے کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیا، پاک افغان وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سطح پر متواتر اور عملی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں جانب سے انسداد دہشتگردی اور دوطرفہ تعاون میں وسعت پر زور دیا گیا،دوطرفہ اور راہداری تجارت میں حائل رکاوٹیں دورے کرنے، اقتصادی ترقی، ربط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔