مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ۔۔شاہد آفریدی کا بڑا اعلان

May 08, 2021 | 23:35:PM
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ۔۔شاہد آفریدی کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے پر کرکٹر شاہد آفریدی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

 ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ادھر مسجد اقصی کی دیواریں فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر، میری آنکھیں بے بسی کے آنسوئوں سے سرخ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ضمیر بے حسی کی چادر میں لپٹا سو رہا ہے، شائد مسلمانوں کا لہو اس قدر بے توقیر ہے کہ اس پر نہ کوئی آواز اٹھے گی اور نہ مہم چلے گی۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ قبلہ اول، ہم تیری تقدیس کا قرض اتارنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے اندر مسلمان نمازیوں پر جمعہ کے روز رات دیر گئے حملہ کردیا ،اسرائیلی فورسز کا مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کرتے ہوئے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہو کر نمازیوں کو دستی بموں اور آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش ،نمازیوں کو عبادات سے روکے جانے پر مسجد کا احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا،کئی افراد زخمی جبکہ متعدد افراد کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹر بچہ چھا گیا۔۔ بڑے بڑے بیٹسمینوں کے چھکے چھڑا دئیے۔۔ویڈیو وا ئرل