سابق مس انڈیا کا انتہائی بولڈ انداز ۔۔ وائرل تصاویر کی سو شل میڈیا پر دھوم

May 08, 2021 | 23:09:PM
 سابق مس انڈیا کا انتہائی بولڈ انداز ۔۔ وائرل تصاویر کی سو شل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مس انڈیا رہ چکی اداکارہ روحی سنگھ مدھر بھنڈارکر کی فلم کیلنڈر گرلس سے سرخیوں میں آئی تھیں۔ اس کے بعد سے وہ انٹرنیٹ پر چھائی رہتی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر وہ اپنی تازہ تصاویر سے لائم لائٹ میں ہیں۔ وہ کئی ہندی اور ساوتھ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ سابق مس انڈیا اور اداکارہ روحی سنگھ اپنی بولڈ تصاویر سے انٹرنیٹ پر درجہ حرارت بڑھا کر رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا جلوہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کی تازہ تصاویر بھی اس وقت قہر ڈھا رہی ہیں۔
 روحی سنگھ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے فینز کو متاثر کرنے کا ایک بھی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ یہ بولڈ تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں ، جو اس وقت سرخیوں میں ہیں۔


 روحی نے سال 2011 میں فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔انہوں نے مدھر بھنڈارکر کی فلم کیلنڈر گرل سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ سال 2018 میں اسپاٹ لائٹ ٹو نام کی ایک ویب سیریز میں بھی نظر آچکی ہیں۔


راجستھان میں پیدا ہوئی روحی سنگھ نے اپنی شروعاتی تعلیم جے پور سے حاصل کی تھی۔ اس کے بعد آگے کی تعلیم کیلئے وہ ممبئی چلی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں مداح ہیں ، جو ان کی تصاویر کافی پسند کرتے ہیں۔


 لاک ڈاون میں بھی روحی سنگھ کا جلوہ برقرار تھا۔ انہوں نے کئی ہاٹ تصویروں سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فحش تصاویر کے آن لائن کاروبار سے کروڑ پتی بنی خاتون کا بڑا اعلان