نوابشاہ میں کورونا میں مبتلا خاتون نے بچے کو جنم دیدیا، زچہ و بچہ کی طبیعت کیسی ہے؟ 

May 08, 2021 | 21:36:PM
نوابشاہ میں کورونا میں مبتلا خاتون نے بچے کو جنم دیدیا، زچہ و بچہ کی طبیعت کیسی ہے؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نوابشاہ میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے بچے کو جنم دیدیا، زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن نے کہاکہ خیرپور ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا میں مبتلا عورت نے کامیاب آپریشن کے بعد بچے کو جنم دیا، ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیس ہے جس میں کورونا وائرس مبتلا عورت نے بچے کو جنم دیا ہے ، ماں اور بچے دونوں کی صحت تسلی بخش ہے ۔
آئسولیشن وارڈ انچارج انور نے کہاکہ گزشتہ روز زینت نامی خاتون کو سانس کی تکلیف کی شکایت تھی، خاتون کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی، انہوں نے کہاکہ خاتون کا تعلق سکھر سے ہے جو کسی تقریب میں شرکت کیلئے خیرپور آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پردیسیوں کیلئے بڑی خبر، ٹرانسپورٹ 10 مئی چلانے کا فیصلہ