پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین، میٹرو سروس فور طور پر بند کرنے کا فیصلہ

May 08, 2021 | 18:35:PM
پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین، میٹرو سروس فور طور پر بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت کا عید کے موقع پر سخت لاک ڈاون، بھاری ریونیو خسارے کا اندیشہ، اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے حالیہ نوٹیفکیشن میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا تھا، تاہم پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاک ڈاو¿ن کے باعث مسافروں کی شدید کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں سروسز بند کردیں ہیں۔ تمام بسوں کو ڈپو جبکہ اورنج لائن ٹرین کو یارڈ میں پارک کردیا گیا ہے۔
اتھارٹی ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور سپیڈو بس سولہ مئی تک بند رہے گیں۔ حالیہ انٹراسٹی لاک ڈاون میں صرف اورنج لائن کو بائیس روز میں دس کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا، موجودہ عید الفطر کے لاک ڈاون میں شہر بند ہونے سے بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید کی چھٹیوں کے دوران عدالتوں کا ڈیوٹی روسٹر جاری