لکی مروت میں پولیس پر فائرنگ، راہگیر شہری جاں بحق 

Mar 08, 2026 | 23:20:PM
لکی مروت میں پولیس پر فائرنگ، راہگیر شہری جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   لکی مروت میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا  جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس پارٹی پر یہ حملہ سرائے نورنگ بازار میں کیا گیا جہاں پولیس پارٹی معمول کے پیدل گشت پر تھی۔ پولیس کی بھاری نفری حملہ آوروں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے،ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔  

دوسری جانب لکی مروت میں منجیوالا لنک روڈ سے گولیاں لگی دو لاشیں ملی ہیں، پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کےلیے سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔