بمباری سے بے خوف ایرانی شہری اپنی حکومت کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

Mar 08, 2026 | 09:09:AM
بمباری سے بے خوف ایرانی شہری اپنی حکومت کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) بمباری سے بے خوف ایرانی شہریوں نے اپنی حکومت کے حق میں سڑکوں پر نکل کر امریکی اور اسرائیلی کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
سبزوار میں ہزاروں پُرجوش مظاہرین صیہونی و امریکی حملوں کے خلاف ایرانی پرچم ہاتھوں میں تھام کر سڑکوں پر نکلے، اور اپنی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شریک رہنے والے ایک ایرانی شہری نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اپنی حکومت کے خلاف ضرور ہے لیکن اپنے ملک میں بیرونی مداخلت نہیں چاہتا۔

 یہ بھی پڑھیں:’’اب خاموش نہیں بیٹھیں گے ‘‘سعودی عرب نے وارننگ دیدی

حکومت کی حمایت میں نکلنے والے مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا فیصلہ ایرانی خود کریں گے، کوئی بیرونی طاقتیں نہیں۔