پاکستان سپر لیگ سیزن 9: پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صوتحال

Mar 08, 2024 | 12:54:PM
پاکستان سپر لیگ سیزن 9: پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صوتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعرات کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست سے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر دو اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ اپنے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بہترین نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز آٹھ میچوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ سٹینڈنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز 8 میچوں میں سے 6 میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔