گلیڈی ایٹرز کی کپتانی بہت پہلے تبدیل ہوجانی چاہیئے تھی، محمد آصف

Mar 08, 2023 | 19:12:PM
پی ایس ایل ہنگامہ
کیپشن: پی ایس ایل ہنگامہ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ سرفراز انجری کے باعث باہر ہوئے اور ان کی جگہ نواز کپتانی کرے گا مگر یہ بہت پہلے سے ہو جانا چاہیئے تھا، 8 سال سے سرفراز کپتانی کر رہا ہے، کوئٹہ مسلسل دو سیزنز سےباہرہو رہی ہے اور اس بار بھی وہی صورتحال ہے ، میری سمجھ سے باہر ہے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب کونسی ایسی ٹی20 کرکٹ سرفراز سے نکالنی ہے؟

     تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8ک میں آج ویمنز لیگ نمائشی میچ ہوا جس میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور  25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور  پشاور زلمی آج ایک دوسرے کیخلاف کھیلیں گے۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ آج خواتین کے عالمی دن پر خواتین کا میچ پی ایس ایل میں کروانا بہت اچھا قدم ہے۔ ہماری لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں، یہ بہت اچھا مصبت قدم ہے اس سے خواتین کو زیادہ سہولیات ملیں گی اور اچھی سے اچھی خواتین کھلاڑی سامنے آئیں گی۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور  پشاور زلمی میں آج نواز کپتانی کرے گا، نواز کو کبھی کپتانی کرتے نہیں دیکھا لیکن وہ زرا جارہانہ کرکٹ کھیلتا ہے تو لگتا ہے وہ اچھا کھیلے گا خد بھی بہت اچھا کھلاڑی ہے۔سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی کپتانی آج نواز کر رہا ہے تو امید ہے اچھا پرفارم کرے گا اور ٹیم سے بھی پرفارمنس لے گا۔ اس کو موقع ملا ہے تو مجھے لگ رہا ہے کہ وہ آج جان مارے گا۔

سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیرمین نے ستمبرمیں ویمن لیگ کا اعلان کیا ہے اگر ہوتی ہے تو بہت اچھا قدم ہے، اس سے ہماری وییمن  کرکٹ کا معیار بڑھے گا۔ویمن کرکٹ میں ہم بہت پیچھے ہیں جس طرح بھارت ,آسٹریلیا  اور دوسرے ممالک ویمن کرکٹ کو اہمیت دیتے ہیں، ہمیں اگر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ میں آگے آنا ہے تو ہمیں بھی اتنی ہی اہمیت انکو دینی پڑے گی۔ 

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور  پشاور زلمی کے میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ سرفراز انجری کے باعث باہر ہوئے اور ان کی جگہ نواز کپتانی کرے گا مگر یہ بہت پہلے سے ہو جانا چاہیئے تھا، 8 سال سے سرفراز کپتانی کر رہا ہے، کوئٹہ مسلسل دو سیزنز سےباہرہو رہی ہے اور اس بار بھی وہی صورتحال ہے ، میری سمجھ سے باہر ہے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب کونسی ایسی ٹی20 کرکٹ سرفراز سے نکالنی ہے؟