ویمنز لیگ نمائشی میچ، سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Mar 08, 2023 | 14:05:PM
پی ایس ایل 8: خواتین کا نمائشی میچ، ایمازونز کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: پی سی بی ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کھیلے گئے پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں ایمازونز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایمازونز نے شاندار بیٹنگ کرکے 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

عالیہ ریاض نے 35 گیندوں پر38 جب کہ انگلینڈ کی ٹمی بیومونٹ نے 18 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

سپر ویمن کی جانب سے ندا ڈار نے 3 اور طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

133رنزکا ہدف سپرویمن نے 16ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔