اشنا شاہ کی سوشل میڈیا پر واپسی 

Mar 08, 2023 | 10:17:AM
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی ایک ہفتے بعد سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی مگر شادی کے خمار سے اب تک نہ نکل سکیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے اور تنقیدوں کا نشانہ بننے کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے والی پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی ایک ہفتے بعد سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی مگر شادی کے خمار سے اب تک نہ نکل سکیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے لیجنڈری اداکار قوی خان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی ٹوئٹ کیا۔

ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’قوی انکل کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا۔ وہ انڈسٹری کے ایک انتہائی قابل احترام اور پیارے رکن تھے، ان کی میراث زندہ رہے گی‘۔

اس ٹوئٹ کے بعد اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام کا ایک بار پھر رخ کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

اشنا شاہ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے والے برطانوی بینڈ ’سہارا میوزک یوکے‘ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے شادی کے موقع کو یادگار بنا دیا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال کا جذباتی پیغام

ایک اور اسٹوری میں اداکارہ نے تنقید کا نشانہ بننے والے اپنے لال لہنگے کی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے لہنگے کی تعریف میں ’سہارا میوزک یوکے‘ کا مشہور گانا ’لال گھاگرا‘ پسِ منظر پر لگا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اشنا شاہ نے اپنی شادی کی تقریب میں رنگ میں بھنگ ڈالنے والے فوٹوگرافر کو معاف کرتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی تھی اور سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کر لی تھی۔