پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے روانہ

Mar 08, 2022 | 09:14:AM
پی آئی اے ائیر لائن، فائل فوٹو
کیپشن: پی آئی اے ائیر لائن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی آئی اے ائیر لائن کا جہاز   یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  قومی ائیر لائن پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئے روانہ ہوگیا۔پی آئی اے کی  پرواز پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بجکر 23 منٹ پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کیلئے روانہ ہوئی جو  وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گی۔

ترجمان  نےبتایا کہ پرواز 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچے گی اور واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ طیارہ وزارت خارجہ کی ایما پر روانہ کیا گیا اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:    کورونا مزید 9زندگیاں نگل گیا، 778مریضوں کی حالت تشویشناک