کورونا مزید 9زندگیاں نگل گیا، 778مریضوں کی حالت تشویشناک

Mar 08, 2022 | 08:45:AM
کورونا، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 29ہزار 216ٹیسٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 9افراد جاں بحق ہو گئےجب کہ 378 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 9 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.29 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 778 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    یوکرین کا بہادر بچہ ہزار کلومیٹر کا سفر کرکے سلواکیہ پہنچ گیا