یوکرین کا بہادر بچہ ہزار کلومیٹر کا سفر کرکے سلواکیہ پہنچ گیا

Mar 07, 2022 | 16:12:PM
یوکرین کا بہادر بچہ ہزار کلومیٹر کا سفر کرکے سلواکیہ پہنچ گیا
کیپشن: یوکرین کا گیارہ سالہ بچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)زپوریشیا پرروسی قبضے کے بعد یوکرین کا 11 سالہ بچہ اکیلا سفرکرکے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کی ماں نے زپوریشیا شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعد اپنے بیٹے کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے اسے ایک ہزارکلومیٹردورسلواکیہ میں اپنے رشتے داروں کے پاس روانہ کردیا۔

  یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ روپیہ مزید کمزور

بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی جانب سے سلواکیہ کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا جبکہ فون نمبر اس کے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا۔بچے کی ماں اسے ٹرین سے روانہ کیا تھا اورخود اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے یوکرین میں ہی رک گئی تھیں۔ 

  یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے 3 بڑوں کی اہم ملاقات طے
  سلواکیہ پہنچنے پرحکام نے اکیلے بچے کودیکھ کراس کا بھرپوراستقبال کیا اوراسے رشتے داروں کے گھرپہنچا دیا۔