پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان الیکشن میں 7 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا
آزاد امیدوار 5 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن 3 نشستوں کے ساتھ تیسرے ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 2 نشستوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ایم ڈبلیو ایم 1 نشست کیساتھ پانچویں نمبر پر رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن وڑائچ)گلگت بلتستان الیکشن میں24 نشستوں میں سے 18 نشستوں کے انتخابی نتائج آ گئے، فارم 47 کے مطابق پیپلزپارٹی نے 7 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا ، آزاد امیدوار 5 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن 3 نشستوں کے ساتھ تیسرے ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 2 نشستوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ایم ڈبلیو ایم 1 نشست کیساتھ پانچویں نمبر پر رہی ۔
جی بی اے 1 گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ، جی بی اے 3 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سید سہیل عباس،جی بی اے 4 نگر ون میں پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر، جی بی اے 5 نگر ٹو میں پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد کامیاب ہوئے۔
جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار نیک نام کریم، جی بی اے 7 سکردو ون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی شاہ،جی بی اے 8 سکردو ٹو میں ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم میثم، جی بی اے 11 کھرمنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسین کامیاب ہوئے۔
جی بی اے 12 شگر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم،جی بی اے 15 دیامر ون میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر، جی بی اے 16 دیامر ٹو میں آزاد امیدوار امام مالک، جی بی اے 18 دیامر فور میں مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت نے فتح سمیٹی، جی بی اے 19 غذر ون میں پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ ،جی بی اے 20 غذر میں مسلم لیگ (ن) کے عبدالجہان کامیاب ہوئے۔
جی بی اے 21 غذر تھری میں آزاد امیدوار آمان علی، جی بی اے 22 گانچھے ون میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ابرہیم سنائی،جی بی اے 23 گانچھے ٹو میں آزاد امیدوار انور علی،جی بی اے 24 گانچھے تھری میں آزاد امیدوار اسد شفیق کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم