پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ کی پرواز غیر معمولی تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ کی پرواز غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پی کے 4227 پرواز گزشتہ رات 12 بجے روانہ ہونا تھی۔
تاہم پرواز تاحال روانہ نہیں ہوسکی ہے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا!
11 گھنٹے گزرنے کے باوجود پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ کراچی سے سعودی عرب اڑان نہیں بھرسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ طیارہ اے پی بی ایم ایس میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے کیلئے پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کام کررہی ہے۔