امریکا سے بڑی خبر بجلی کے بعد ہیلیم گیس کی قلت

Jun 08, 2022 | 11:52:AM
 امریکا سے بڑی خبر بجلی کے بعد ہیلیم گیس کی قلت
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپر پاور امریکہ  میں ہوا سے ہلکی ہیلیم گیس کی قلت کے باعث مختلف تقریبات، تہواروں اور فٹ بال میچز میں غبارے پھلانے مشکل ہوگئے۔امریکا، روس اور قطر میں مختلف وجوہات کی وجہ سے پلانٹ کی بندش سے عالمی سطح پر ہیلیم گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق امریکا میں مختلف کالجز نے اپنی تقریب تقسیم اسناد کے لیے ہیلیم سے بھرے غباروں کے آرڈر ہی نہیں دیے یا کم سے کم 20 غباروں کا آرڈر دیا۔ 

دوسری جانب کوشش کی جارہی ہے کہ طبی مراکز پر ہیلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ  کیلی فورنیا ، ٹیکساس، رکنساس اور ایری زونا سمیت کئی امریکی ریاستوں میں بجلی بندش کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔بجلی بحران کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن نے ہنگامی اقدام کیا ہے جس کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں سے سولر پینل کی درآمد پر ٹیرف میں 2 سال کی چھوٹ دے دی ہے۔