لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے آڈٹ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کوکارروائی سے روک دیا۔عدالت نے ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔
میڈیاکے مطابق جہانگیرترین کی شوگرملزآڈٹ کیخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ایف بی آر نے 21 مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا، جس میں انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈمانگا گیا ہے۔ایف بی آر کو پانچ سال بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف بی آر کو کارروائی سے روکاجائے اور آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دیاجائے۔
عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے آڈٹ کے لئے ایف بی آر کے نوٹسز پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے مایوس کن خبر