سلمان بٹ اور  محمد آصف پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی روک نہیں لگائی تھی: نجم سیٹھی

Jun 08, 2021 | 12:39:PM
سلمان بٹ اور  محمد آصف پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی روک نہیں لگائی تھی: نجم سیٹھی
کیپشن: پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور  فاسٹ بالرمحمد آصف کی راہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ  نے نہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے روک لگائی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دیئے جانیوالے ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کی راہ میں رکاوٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تھی کیونکہ دونوں کھلاڑیوں کے جوابات سے آئی سی سی مطمئن نہیں تھی۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ محمد عامر کی طرح یہ دونوں کھلاڑی بھی اپنی غلطی کا جلد اعتراف کر لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔

یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ کے جرم میں محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ پر ایک ساتھ پابندی لگی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: منفرد سٹائل کے ہیرو عامر خان کو پہچاننا مشکل ہو گیا۔۔۔