چکن مزید سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے

Jun 08, 2021 | 10:51:AM
چکن مزید سستا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ کئی ماہ سے  برائلر  گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب گوشت کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی  کرتے ہوئےمرغی کے گوشت کا284 روپے فی کلو سرکاری نرخنامہ جاری ۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 188، پرچون ریٹ196 روپے کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 153 روپے فی درجن سرکاری ریٹ جاری کیا گیا۔

دوسری جانب  مرغی کے گوشت  میں 22روپے کمی پر  صارفین کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ صارفین نےمطالبہ کیا   حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت  میں اب اضافہ نہ ہو ۔

 یہ بھی پڑھیں:  کینیڈا ۔۔ ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل ڈالا۔۔ 4 جاں بحق