پنجاب میں اراضی ریکارڈ کی مختلف خدمات پر نئے سروس چارجز نافذ

Jul 08, 2026 | 14:53:PM
پنجاب میں اراضی ریکارڈ کی مختلف خدمات پر نئے سروس چارجز نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)پنجاب حکومت نے اراضی ریکارڈ سے متعلق مختلف خدمات کے لیے نئے سروس چارجز فوری طور پر نافذ کر دیے ہیں، نئی فیسوں کا اطلاق تمام لینڈ ریکارڈ سینٹرز اور متعلقہ دفاتر میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق فرد، انتقال اور گرداوری کی ایکسپریس کاپی کی فیس 4 ہزار روپے جبکہ عام کاپی کی فیس 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس 800 روپے، نقلِ اراضی ریکارڈ کی فیس 5 ہزار روپے اور رجسٹرڈ ڈیڈ کی کاپی کی فیس 1400 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زہریلادودھ پینے سے 22 افراد بہوش، 8 بچوں کی حالت تشویشناک!

حکام کے مطابق نئی فیسوں کا نفاذ فوری طور پر عمل میں آ گیا ہے اور تمام متعلقہ دفاتر ان ہی نرخوں کے مطابق خدمات فراہم کریں گے۔