تیسرا ون ڈے :سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 99رنز سے شکست دے دی 

Jul 08, 2025 | 23:59:PM
تیسرا ون ڈے :سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 99رنز سے شکست دے دی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے  بنگلہ دیش کو99 رنز سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 285رنز بنائے ، کوشال مینڈس نے 114گیندوں پر 124رنز کی اننگز کھیلی جس میں 18چوکے شامل تھے۔

 کرستھ نے 68گیندوں پر 58رنز بنائے، پاتھم نیسانکا نے 47گیندوں پر 35سکور کیے، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور مہدی حسن نے 2-2وکٹیں حاصل کیں، تنظیم، تنویر اور شمیم حسین نے 1-1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 39.4اوور ز میں 186رنز بنا سکی، توحید 78گیندوں پر 51رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، حسین نے 28، حسن نے 17، زاکر علی نے 27سکور کیے۔
 سری لنکا کی جانب سے آسینتھا فرنینڈو  اور دشمانتھا چامیرا نے 3-3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، دونیتھ اور حس رنگا نے 2-2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

یہ بھی پڑھیں :فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ