شعیب ملک کو بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی میں ملاقات پر تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کرکٹر شعیب ملک نے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کی اور اس لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تاہم اس ملاقات پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی،انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ‘ کرکٹر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
صارفین کے مطابق والدین کی طلاق کے بعد سب سے زیادہ بچے متاثر ہوتے ہیں، اسی لیے والدین کو چاہیے کہ شادی کے کم از کم 5سال تک بچے پیدا نہ کریں بلکہ پہلے ایک دوسرے کو اچھی طرح سے سمجھیں۔
کچھ صارفین کا خیال ہے کہ سال میں دو مرتبہ بچے کو لنچ پر لے جانے سے دوستی نہیں بنتی، بلکہ فاصلے مزید بڑھ جاتے ہیں۔ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ کرکٹر کو باپ ہونے کی ذمے داری نبھانی چاہیے کیونکہ یہ صرف ماں کی ذمے داری نہیں ہوتی۔
یاد رہے کہ شعیب ملک نے سابق بھارتی ٹینساسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی، تاہم ان کی شادی جنوری 2024 میں باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔بعد ازاں، شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد