بھارت میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں واقع علاقے اترکاشی میں منگل کے روز زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے مقامی افراد خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ 8 جولائی کو آئے اس زلزلہ کی تصدیق بھارت کے آفات کنٹرول روم نے بھی کی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنٹرول روم کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3.2 درج کی گئی ہے۔ زلزلہ کے دوران کچھ دیر تک جھٹکے محسوس کیے گئے۔قومی زلزلہ سائنس مرکز نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اطلاع دی کہ اترکاشی میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکے آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی جان و مال کے نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن لوگوں میں خوف و دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ،سکول وین حادثے کا شکار ،ہسپتال لائے جانیوالے طلبا کی تعداد 40 ہوگئی