پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

Jul 08, 2025 | 18:33:PM
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان )پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دو اعلامیے کالعدم قرار دے دیے ہیں۔

جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ 10 روز کے اندر خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم تناسب کے مطابق دوبارہ کرے۔

2 صفحات پر مشتمل جاری فیصلے میں عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیت سے متعلق دونوں اعلامیے کالعدم قرار دے دیے، فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں،  الیکشن کمیشن دس دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔

پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے،عدالت عالیہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف)  اے این پی  اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو سن کر دوبارہ یہ نشستیں تقسیم کرے۔

فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جب تک مخصوص نشستوں کی دوبارہ تقسیم کا عمل مکمل نہیں ہوتا، نئی منتخب اراکین سے حلف نہ لیا جائے، عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ دلائل کی سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

قبل ازیں آج جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسپیشل سیکرٹری لا الیکشن کمیشن محمد ارشد، وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران، مسلم لیگ ن کے وکیل عامر جاوید، بیرسٹر ثاقب رضا، جے یو آئی کے وکیل نوید اختر، فاروق آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جب مخصوص نشستوں کی تقسیم کی تو اس وقت مسلم لیگ ن کے 6 ارکان کاؤنٹ کیے۔ مسلم لیگ ن نے 8 فروری الیکشن میں 5 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ