دھواں دھار بارش، تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے سے سیلاب کی صورتحال،درجنوں دیہات کا زمینی راستہ منقطع

ڈی جی خان کی وڈورندی میں بڑاسیلابی ریلہ ،شکرگڑھ کے قریب نالہ بیئں بپھرگیا،ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ،متعدد سڑکیں بلاک

Jul 08, 2025 | 10:41:AM
دھواں دھار بارش، تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے سے سیلاب کی صورتحال،درجنوں دیہات کا زمینی راستہ منقطع
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مون سون کے نئے  سپیل سے  دریا بپھرنے لگے ، ندی نالوں میں طغیانی ،  تربیلا  ڈیم  کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں سیلاب، درجنوں دیہات کا زمینی راستہ  منقطع ہو گیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  ملک  بھر میں  بارشوں کے دھوان دھار سپیل نے  خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش  سے ہر طرف جل تھل  ایک  ہو گیا ۔ بارشوں سے  دریابپھرنے لگے،ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔

تربیلااسپل وےکھولنےسےدریائے سندھ میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جس سے کئی دیہاتوں  سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:اہم یورپی ملک کا بڑا اعلان ،پاکستانیوں کو ویزےملنے شروع

ڈی جی خان کی وڈورندی میں بڑاسیلابی ریلہ ،درجنوں دیہات کا تحصیل غازی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،شکرگڑھ کے قریب نالہ بیئں بپھرگیا۔ہری پور میں طوفانی بارش سےلینڈ سلائیڈنگ،متعدد سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

 صوابی میں موسلادھار بارش سے سڑکیں بند  ہو گئیں ،بلوچستان کےعلاقےواشک میں ندی میں طغیانی آگئی۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے   دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان نے ہدایت کی کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آسمانی بجلی سے محفوظ رہیں، کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں جب کہ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں  شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش  نظر وزیراعظم شہبازشریف نے این ڈے ایم اے اور انتظامیہ کوہائی الرٹ کردیا۔