پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کیلئے امریکا کا اعلیٰ ترین میڈل

Jul 08, 2022 | 00:47:AM
امریکی صدر جوبائیڈن، پاکستانی نژاد امریکی شہری، اعلیٰ ترین میڈل
کیپشن: خضر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کا پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کیلئے اعلیٰ ترین میڈل،خضر خان کو امریکا کا اعلیٰ ترین میڈل آف فریڈم عطا کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈل آف فریڈم دینے کی تقریب وائٹ ہاﺅس میں ہوئی ،خضر خان کے علاوہ 31 دوسرے افراد کو بھی میڈل دیا گیا، امریکی صدر نے خضر خان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور تعریف کی۔
خضر خان نے 2016 کے امریکی انتخابات میں سابق صدرٹرمپ پر بھرپور تنقید کی تھی اورخضر خان کے بیٹے ہمایوں نے عراق جنگ میں جان کی قربانی دے کر دیگر فوجیوں کو بچایا تھا،خضر خان کے بیٹے کی قربانی پر امریکی فوج کا اعلیٰ میڈل بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا میں 12کھرب ڈالرز سے زائد مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت