مقبوضہ کشمیر۔۔بھارتی فوجیوں نے مزید 4 نوجوان شہید کر دیئے

Jul 08, 2021 | 21:03:PM
مقبوضہ کشمیر۔۔بھارتی فوجیوں نے مزید 4 نوجوان شہید کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران جمعرات کو پلوامہ اور کولگام کے اضلاع میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے پچھل جبکہ دیگر دو کو ضلع کولگام کے علاقے زڈر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات میں دونوں علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
 یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کرال گنڈ میں ایک کشمیری نوجوان معراج الدین کو مسافر بس سے باہر نکال کر جعلی مقابلے جبکہ ایک اور کو ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ کلال میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی تر کی سے نئی ہنی مون ویڈیوز وا ئرل