حریم شاہ کی  تر کی سے نئی ہنی مون ویڈیوز وا ئرل

Jul 08, 2021 | 19:02:PM
حریم شاہ کی  تر کی سے نئی ہنی مون ویڈیوز وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے گزشتہ ماہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی کے ایک رکن کے ساتھ شادی کر لی ہے جو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے  اور اہم وزیر بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 28جون کو کیے گئے اس دعوے میں حریم شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ 4جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گے اور واپس آ کر شادی کی تصدیق بھی کریں گے اور ولیمہ کا بھی انعقاد ہو گا۔ اب ان کی ترکی میں بنائی گئی دو ویڈیوز نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے اور لوگ اس کے دعوے کو ایک بار پھر سچ سمجھنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ بانو سے ملاقات ۔۔شاہ رخ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ان ویڈیوز کے ساتھ لوکیشن بھی ترکی کی دی ہے۔ ایک ویڈیو میں وہ ایک گانے پر پرفارم کر رہی ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی گولینسوتیبسی کی لوکیشن دی  ہے۔

یا د رہے کہ  ان ویڈیوز سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ اس وقت واقعی ترکی میں موجود ہیں اور ہنی مون منا رہی ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں کہ آپ اپنی پوسٹ میں کسی ایسی جگہ کی لوکیشن بھی شامل کر سکتے ہیں جہاں آپ درحقیقت موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید 21 کو یا 22 کو۔۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب