عید 21 کو یا 22 کو۔۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Jul 08, 2021 | 18:34:PM
عید 21 کو یا 22 کو۔۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دس جولائی کو کراچی میں بلا لیا گیا، جس میں عیدالاضحی کا اعلان کیا جائے گا۔

 اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ممبران علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر راغب نعیمی سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ زونل روئت ہلال کمیٹیوں سے شہادتیں بھی موصول کی جائیں گی، شہادتوں کی موصولی پر مرکزی روئت ہلال کمیٹی عیدالاضحیٰ کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈلیوری وین روڈ پر خراب ہو گئی تو امریکی شہریو ں نے ایساکا م کر دیا کہ آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا