سپیکر قومی اسمبلی سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملاقات

Jul 08, 2021 | 19:04:PM
سپیکر قومی اسمبلی سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈی جی ایف ائی اے ثنا اللہ عباسی نے ایر ائی اے کی کارکردگی سے سپیکر اسد قیصر کو آگاہ کیا،سپیکر کی سائبر کرائم کے خاتمے کے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ جرائم پر قابو پانے کےلئے ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ مالیاتی، سائبر اور امیگریشن سے متعلقہ جرائم کے خلاف جنگ اہم ایجنڈا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے جن سے استفادہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم بدلنے والا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی