موسم بدلنے والا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی 

Jul 08, 2021 | 15:26:PM
موسم بدلنے والا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کی ویک اینڈ سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی ،اگلے ہفتے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہونگی، ہفتہ شام یا رات سے بدھ کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت کشمیر اٹک، چکوال، جہلم ،گجرات ،منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
 اتوار شام یا رات سے بدھ کے دوران دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت بلتستان، میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، غذر،استور،دیامر،سکردو ،ہنزہ نگر، گانچی، اور خرمنگ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
 پیر شام یا رات سے بدھ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، میں بجی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، سکھر ،جیکب آباد، تھرپارکر، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
 پیر سے بدھ کے دوران شدید بارش کے کشمیر گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،پشاور ،لاہور ،اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، آندھی کے باعث کئی مقامات پر نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
 بارانی علاقوں میں واٹر سٹریس میں قدری کمی متوقع ہے، پانی کے ذخائر میں بہتر متوقع ہے، بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری کالجز سربراہان کو داخلوں کیلئے نیا ہدف مل گیا