کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی گٹر میں گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد کے علاقے سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
بچے کی شناخت نعمان ولی کے نام سے ہوئی،واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق واقعہ قبضے کی جگہ پر بنائی گئی مہر آبادی میں پیش آیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مہر آبادی میں کھدائی کرکے سیوریج کیلئے گڑھا بنایا گیا تھا، جس میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق پلاٹ میں کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، قانونی کاروائی کے بعد کمسن بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سائنس فکشن فلموں جیسا موبائل فون آگیا، خصوصیات،قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے