ڈالر سستا لیکن سٹاک ایکسچینج میں منفی اختتام

Jan 08, 2024 | 17:48:PM
ڈالر سستا لیکن سٹاک ایکسچینج میں منفی اختتام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آنے کے باوجود سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی اختتام ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281.40 روپے سے کم ہوکر 281.28 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس کا فیصلہ سُنا دیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے اضافے سے 282.34 روپے کا ہوگیا جبکہ یورو 8 پیسے اضافے سے  308.59 روپے، برطانوی پاونڈ 3 پیسے اضافے سے  358.59روپے، امارتی درہم 2 پیسے کمی سے 77.05 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 75.29  روپے پر کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا منفی  اختتام ہوا، 100 انڈیکس 277 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا ، 100 انڈیکس 64 ہزار 237 کی سطح پر بند ہوا۔