تاحیات نااہلی ختم، نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن کیلئے اہل

Jan 08, 2024 | 17:29:PM
تاحیات نااہلی ختم، نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن کیلئے اہل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاحیات نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا, نواز شریف اور جہانگیر ترین انتخابات 2024 کیلئے اہل ہو گئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیاستدادانوں کی تا حیات نااہلی کو کالعدم قرار دے دیا، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی ختم کر دی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اب سیاست دانوں کی نااہلی تا حیات کی بجائے 5 سالوں کے لئے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟   وزیراعلیٰ پنجاب نے  پیغام جاری کردیا

سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال ہے، نااہلی کی مدت کے قانون کو جانچنے کی ضرورت نہیں ہے، 62 ون ایف کی تشریح عدالتی ڈیکلریشن کے ذریعے آئین کو ریڈ ان کرنا ہے، ڈکلیریشن دینے کے حوالے سے قانون کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی نے اکثریتی فیصلہ دیا جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا، اکثریتی فیصلہ دینے والے ججز نے سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی ختم کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو اقامہ کیس میں نااہل کرنے کا فیصلہ بھی ختم ہو گئی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب نااہلی الیکشن ایکٹ کے مطابق ہو گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میاں نواز شریف اور سربراہ استحکامِ پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین 2024 کے الیکشن کے لئے اہل ہوں گے۔