آٹے کے سستے سٹالز ڈاکوؤں کے نشانے پر ، 25 تھیلے،نقدی لوٹ لی

Jan 08, 2023 | 19:39:PM
  آٹے, سستے سٹالز , ڈاکوؤں, نشانے ، 25 تھیلے،نقدی
کیپشن: سستے آٹے کا سٹال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سبسڈی سستے آٹے کے سٹالز ڈاکوؤں کے نشانے پر ،ڈاکو 10 کلو والے 25 تھیلے لوٹ  کر فرار ہوگئے۔

سکھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، سستے آٹے کے سٹالز ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پبلک سکول کے قریب  آٹے کے سستے سٹال پر دو دوز میں ڈاکوؤں دو مختلف وارداتوں میں 45 ہزار روپے نقدی اور 10 کلو والے 25  آٹے کے تھیلے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سکھر وشن داس کے مطابق دو روز قبل3 ڈاکو آٹے کے سٹال سے اسلحہ کے زور پر 45 ہزار نقدی لوٹ کر لے گئےجبکہ گزشتہ روز سٹال سے 8 ملزم آٹے کے 10 کلو والے 25 تھیلے چھین کر لے گئے، آٹے کے عارضی سٹال پر نجی فلور مل کمپنی کے ملازم آٹے کی فروخت کیلئے تعینات تھے۔

ڈی ایف سی کے مطابق دونوں وارداتوں کی اطلاع تحریری طور پر ڈی جی فوڈ کو دی ہےجبکہ ملٹری روڈ سے سے آٹا کا سستا سٹال ختم کرکے پولیس لائن کے قریب لگایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر کو اطلاع کے بعد ہر سٹال پر ایک پولیس اہلکار کو تعینات کیا جائے گا۔