رشتے کے تنازعہ پر4 افراد قتل۔۔فائرنگ جاری۔۔پولیس غائب

Jan 08, 2022 | 21:04:PM
فائرنگ, خیرپور، چار، افراد ،قتل
کیپشن: فائرنگ(علامتی تصویر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں رشتے کے تنازعہ پر4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے گاؤں پیر جو گوٹھ سے ملحقہ کچے کے علاقے میں خروس برادری کے دو گروپوں کے درمیان رشتے کے تنازعہ پر  تصادم ہوا ، جس کے بعد  فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ خیر پور پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں نظر محمد، راجہ صیف اللہ، علی اور ایک اور نامعلوم شخص شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ  دیر تک جاری رہا تاہم پولیس کچے کے علاقے میں نہ پہنچ سکی .ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک کا کہنا ہےکہ پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے سخت ٹارچر کیا جار ہا۔۔۔مشہوراداکارہ بالی ووڈ انڈسٹری پر پھٹ پڑیں