ندایاسر کی اپنے بھائی کی مہندی پر ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

Jan 08, 2022 | 17:53:PM
معروف اداکارہ، میزبان ندایاسر، بھائی کی شادی، ڈانس
کیپشن: ندایاسر کا بھائی کی شادی پر ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی اپنے چھوٹے بھائی کی شادی پر کئے گئے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی.

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر کے چھوٹے بھائی طلحہ پاشا کی شادی کی تقریبا ت جاری ہیں۔گزشتہ شام طلحہ پاشا کی ہونے والی مہندی کی تقریب پر ندا یاسر نے بھرپور ڈانس پرفارمنس دی۔ندا یاسر نے مشہور بھارتی گانوں پر ڈانس کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا ایپلکیشنز پر اس وقت وائرل ہیں۔

ندا یاسر اس دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد نامور اداکاراو¿ں اور اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔گلابی رنگ کی خوبصورت فراک میں ملبوس ندا یاسر کی جانب سے کیا گیا ڈانس ا±ن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

یہ بھی پڑھیں: او مائی گاڈ۔۔۔ اداکارہ حرامانی کوزندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی