او مائی گاڈ۔۔۔ اداکارہ حرامانی کوزندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی 

Jan 07, 2022 | 18:48:PM
حرامانی، گانے، سواری، یوٹیوب،
کیپشن: اداکارہ حرامانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے گانے ’سواری‘ کے یوٹیوب پر 6.2 1ملین ویوز ہوگئے ہیں۔
حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنی اس بڑی کامیابی پر ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ’او مائی گاڈ(OMG) یہ ناقابل یقین اور بہت بڑی کامیابی ہے‘۔انہوں نے اس کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کی زندگی کا پہلا آفیشل گانا اور وہ بھی اتنا ہٹ ہوا، یہ سب ان کے مداحوں کا کمال ہے یار اتنا پیار کرتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: عدت مکمل کئے بغیر شادی کو زنا قرار دینے کی درخواست ۔۔۔عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
انہوں نے لکھا کہ’ 16.2 ملین ویوز ہونا ان کے لیے بہت بڑی بات ہے۔‘اداکارہ نے ان کے مداحوں کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ’انشاءاللہ! سیزن 2 بھی آنے والا ہے ذرا دل تھامے رکھیں‘۔حرا مانی نے پوسٹ کے آخر میں گانے کے مصنف شانِ حیدر اور ہدایتکار حارث قدیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کی بگڑتی صورتحال، لاک ڈاﺅن لگے گا یا نہیں ؟؟ آخری فیصلہ ہو گیا