کیپٹن(ر) صفدر نے فضل الرحمان کا ہاتھ چومنے کی وجہ بتادی

Jan 08, 2021 | 10:06:AM
کیپٹن(ر) صفدر نے فضل الرحمان کا ہاتھ چومنے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے  کہ میں نے مولانا فضل الرحمان  کا ہاتھ اس لئے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی۔اب نیب کو جرات نہیں ہو رہی کہ مولانا  کو نوٹس بھیجے۔شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں ہے یہ حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہو جائے گی۔

کیپٹن(ر)صفدر کا لاہور ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت ایسی چل رہی ہے  جیسے موت کے کنوئیں میں موٹر سائیکل چل رہی ہوتی ہے۔ان کو تو یقین ہی نہیں تھا کہ 2018 میں انہیں حکومت مل جائے گی۔ یہ رات کو سوئے تھے ان کو جگا کر بتایا گیا کہ آپکی حکومت آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی،غبارہ ہمارا ہے ہم ہوا بھریں یا نکالیں۔یہ تو وقت بنائے گا کہ کس کے مشکیزے سے ہوا نکلتی ہے؟۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف محب وطن  پاکستانی ہیں وہ جب چاہیں وطن  آ اور جا سکتے ہیں۔