حیدرآباد: خوفناک ٹریفک حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) نواحی علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ٹنڈ و جام میں کسانہ موری کے قریب پیش آیا، تیز رفتار کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے دور حکومت میں مجھے زہر دیا گیا،سابق سینیٹر کے سنگین الزامات
حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ افراد کا تعلق میر واہ سے بتایا گیا ہے۔